شیخوپورہ، تیل ایجنسی میں آئل ٹینک پھٹنے سے چھت گر گئی، 7افراد جاں بحق، متعدد زخمی 

  شیخوپورہ، تیل ایجنسی میں آئل ٹینک پھٹنے سے چھت گر گئی، 7افراد جاں بحق، ...

  

       شیخوپورہ(بیو رورپورٹ)جبراں منڈی حافظ آباد روڈ پر تیل ایجنسی میں آئل ٹینک پھٹنے سے سے دوکان کی چھت نیچے گر گئی، ڈبل سٹوری گھراور دوکان کی چھت گرنے سے7 افراد یک بعد دیگرے پر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں اور آگ پر قابو پانے سمیت دکان کی گرنیوالی چھت کا ملبہ ہٹایا اورجاں بحق دو افراد کی لاشوں کو نکالاجبکہ ملبے تلے دب کر زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین زخمی جانبر نہ ہوسکا دیگر زخمیوں میں سے بعض کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے، دوسری طرف مذکورہ آئل ایجنسی سے ملحقہ ڈبل سٹوری ایک مکان بھی زمین بوس ہوگیا جس کے ملنے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ریسکیو آپریشن جاری ہے، جابحق ہونے والوں میں 40سالہ قیصر مشتاق، 15سالہ جنید، 18سالہ اویس، 20سالہ عثمان اور 21سالہ زوہیب راشد مغل وغیرہ شامل ہیں۔

سات افراد جاں بحق

مزید :

صفحہ اول -