پاک چین دوستی پائیدار تعلقات کی لازوال مثال، پیپلز پارٹی کا ہر وزیر عوام کے مسائل حل کرنے کا پابند: بلاول 

پاک چین دوستی پائیدار تعلقات کی لازوال مثال، پیپلز پارٹی کا ہر وزیر عوام کے ...

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ہر وزیر بلاتفریق ہر پاکستانی کے مسائل حل کرنے کا پابند ہے، عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے، آپ گزشتہ حکومت کی نااہلیوں کے سبب مشکلات میں گھرے عوام کے مسائل کو حل کریں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وفاقی کابینہ میں شامل پی پی پی کے وزراء کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء نے اپنے اپنے محکموں سے متعلق مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے، آپ گزشتہ حکومت کی نااہلیوں کے سبب مشکلات میں گھرے عوام کے مسائل کو حل کریں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے بخوبی احساس ہے کہ عمران خان کی نااہل اور نالائق حکومت آپ کے لئے مسائل کا پہاڑ چھوڑ کر گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آگے بڑھیں اور اپنے کردار سے عوام کو پیغام دیں کہ خدمت ہی آپ کی سیاست ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ہر وزیر بلاتفریق ہر پاکستانی کے مسائل حل کرنے کا پابند ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہنی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا جہاں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ان کا استقبال کیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ون ان ون  ملاقات کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہنی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری  نے کہاہے کہ  پاک چین دوستی دنیا میں پائیدار اور مسلسل تعلقات کی ایک لازوال مثال ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ خطے میں تجارتی عمل کو فروغ دے گا۔ انہوں نے یہ بات  چین کی ناظم الامور پانگ چن شوئے سے ملاقات میں کہی۔ چینی  ناظم الامور   نے وزیر خارجہ سے  ملاقات کے لئے دفتر خارجہ  کاد ورہ کیا۔ملاقات کے دوران  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان میں چین کی ناظم الامور پانگ چن شوئے نے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کی مبارک باد دی۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چین کی ناظم الامور  پانگ چن شوئیکے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ  پاک چین دوستی دنیا میں پائیدار اور مسلسل تعلقات کی ایک لازوال مثال ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ خطے میں تجارتی عمل کو فروغ دے گا۔ پاکستان دنیا کے تمام ممالک سے تجارتی تعلقات میں اضافے کا خواہاں ہے۔ 

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -