اسحاق ڈار کے ہجویری ہاؤس  کی تزئین و آرائش شروع

           اسحاق ڈار کے ہجویری ہاؤس  کی تزئین و آرائش شروع

  

لاہور(جنرل رپورٹر) سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے ہجویری ہاؤس میں پھر سے آباد کاری کی تیاریاں شروع ۔ سابق وزیر خزانہ کی رہائش گاہ کی تزئین و آرائش شروع کر دی گئی۔ کمروں کے اے سی اور لائٹس چوری ہونے پر انتظامی افسران برہم ہو گئے۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ایچ بلاک گلبرگ میں واقع ہجویری ہاؤس کو دوبارہ سجانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ ساڑے 3 سال بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ 12 کمروں کے گھر کی صفائی ستھرائی کرا دی گئی۔ 2020 میں سابق وزیر خزانہ کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ بنایا گیا تھا۔ لان کی 6، 6 فٹ لمبی گھاس کی کٹائی، پودوں کو تیار کیا جانے لگا۔ 4 کنال 17 مرلہ کے ہجویری ہاؤس کی مکمل صفائی ستھرائی کروا دی گئی۔ چوری ہونے والی اشیاء  انتظامیہ کے لئے درد سر بن گئیں۔اس پرسابق وزیر فیاض الحسن چوہان کا طنزیہ انداز میں کہنا تھا کہ پرانے پاکستان میں اب اسی طرح کے کام نظر آئیں گے۔2020 میں اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ بنایا گیا تھا۔  4 کنال 17 مرے کی کوٹھی کی سرکاری بولی 18 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔ 28 جنوری 2020 میں ہجویری ہاؤس کی نیلامی میں کسی شہری نے حصہ نہ لیا۔  

  اسحاق ڈار 

مزید :

صفحہ اول -