پاکستان کی بھارتی ریاست کرناٹک میں اذان مخالف اقدامات کی مذمت 

   پاکستان کی بھارتی ریاست کرناٹک میں اذان مخالف اقدامات کی مذمت 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے بھارتی ریاست کرناٹک میں اذان مخالف اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت کو اقلیتوں کی حفاظت، سلامتی اور بہبود کو یقینی بنانا چاہیے عالمی برادری ہندوستان میں اسلامو فوبیا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارتی ریاست کرناٹک میں اذان مخالف اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے،پاکستان بھارتی ریاست کرناٹک کی مختلف مساجد میں مسلمانوں کی اذان کے انسداد کے طور پر لاؤڈ اسپیکرز پر ہنومان چالیسہ اور دیگر ہندو عقیدتی گیتوں کو بجانے کے انتہائی افسوسناک واقعات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ 

مذمت 

مزید :

صفحہ اول -