مشاورت سے قانون سازی کرینگے اظہار رائے پر پابندی نہیں لگائینگے
مسلم لیگ (ن) کے رہنما ء رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے عوام کی جانب سے سوشل میڈیا کے بے لگام اور بغیر کسی تحقیق یا تصدیق کے منفی خبریں پھیلانے کی وجہ سے عوام نے اس حوالے سے قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے جس پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے وزیر اعظم کی اس ہدایت پر فوری عمل کرتے ہوئے ایسے مواد کو ہٹانے کی ہدایت کی ہے اور اس کی روک تھام کے حوالے سے بھی کام شروع کردیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ ایک مخصوص پارٹی کے لوگ جس طرح سے اس سوشل میڈیا کا بے دریغ استعمال کرکے قومی اداروں کی کردار کشی کررہے ہیں اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی قانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے اور حکومت تمام اتحادیوں کی مشاورت سے قانون سازی کو یقینی بنائے گی مگر اظہار رائے کی آزادی پر حکومت کسی بھی قسم کی پابندی نہیں لگائے گی۔
راناارشد