پی ٹی آئی آئینی عہدوں کیساتھ مذاق کررہی ہے،سلیمان بٹ،خواجہ راحت

 پی ٹی آئی آئینی عہدوں کیساتھ مذاق کررہی ہے،سلیمان بٹ،خواجہ راحت

  

لاہور(سٹی رپورٹر) نائب صدر پیپلز پارٹی امریکہ سلیمان بٹ اور سینئر رہنما خواجہ راحت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت آئینی عہدوں کیساتھ سنگین مذاق کررہی ہے۔ صدر پاکستان اور گورنر پنجاب آئینی عمل کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ ایوان صدر سے وزیر اعظم پاکستان کے حلف میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں جبکہ گورنر پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب کے حلف کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔ جمہوری سیاسی حکومتیں اقتدار کی پر امن منتقلی یقینی بناتی ہیں۔ پی ٹی آئی نے فاشزم اور آمرانہ طرز سیاست کی بنیاد رکھی ہے۔ جمہوریت اور جمہوری رویوں سے ناآشنا سیاسی پارٹی نے ملکی سالمیت اور روایات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے کوڑے جیلیں ہتھکڑیاں پھانسی کے پھندے تک چوم لئے مگر آئین پاکستان، وطن عزیز پاکستان سے غداری نہ کبھی نہ کرے گی۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی قیادت میں بھٹو کے جیالے متحد ہوکر کھڑے ہیں۔ عوامی راج میں عوام کی زندگی بہتر ہوگی اور آسانی میسر آئے گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بطور وزیر خارجہ شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسی جرات اور بہادری کی روایت کو ایک بار پھر زندہ کرینگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -