عمران خان بتائیں عوام کو مہنگائی کی چکی میں کیوں پیسا،اشرف بھٹی

عمران خان بتائیں عوام کو مہنگائی کی چکی میں کیوں پیسا،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ دن رات اپنے جلسے جلوسوں میں اہم قومی اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے عمران خان عوام کو بتائیں کہ انہوں نے حکومت میں آکر عوام کومہنگائی کی چکی میں کیوں پسیا تھانوجوانوں سے روزگار کے مواقع کیوں چھین لئے تھے، فارن فنڈنگ میں کتنی رقم لوٹی، توشہ خانہ سے غیر قانونی گاڑی،گھڑی ودیگر سامان کس طرح حاصل کرکے لے گئے دوسروں کو چور کہنے والا قومی خزانے کو اپنی جاگیر سمجھتا رہا،عمران خان کے دور حکومت میں عوام نے جس کرب میں گذارے ہیں عوام اس کو بھول نہیں سکتے، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی سیاست کامحور عوام ہیں پیپلزپارٹی اورعوام کااٹوٹ رشتہ قائم ہے جسے کچے دھاگے سے توڑا نہیں جاسکتا