ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے: مراد علی شاہ 

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے: مراد علی شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       کراچی (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دنیا میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے انقلاب برپا کردیا ہے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے ٹیکس کلیکشن لیکیجز رک جاتی ہیں اور آسانی ہوتی ہے۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے ای اسٹیمپنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای اسٹیمپنگ کا اجرا سندھ حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے، سندھ بورڈ آف ریونیو نے ای اسٹیمپنگ کو عملی اسٹینڈرڈ کے مطابق کیاہے۔انہوں نے کہا کہ ای اسٹیمپنگ ویب بیسڈ چالان آن لائن حاصل ہوں گے، یہ چالان بینک بھی جاری کرے گا، ای اسٹیمپنگ سے سندھ حکومت کی ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، سلامتی اور اچھی زندگی دینا ترجیحات ہیں، ترجیحات کے حصول کیلئے حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے اقدامات کررہی ہے، ٹیکس کے وصول کے نظام کو آسان اور ڈیجیٹل کیا جارہا ہے، ان اقدامات سے ہم نے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کیا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت نیہمیشہ کوشش کی کہ ٹیکس ریٹ مناسب ہوں، ہم نے یہ بھی کوشش کی کہ غریب طبقے پر اس ٹیکس کا اثر نہ ہو۔مراد علی شاہ نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس اور رجسٹریشن فیس میں ریلیف دیا، اسٹیمپ ڈیوٹی کا ریٹ 2 فیصد سے 1فیصد کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -