پورٹ پر مزدوروں کی ہلاکت کی انکوائری ہوگی‘ فیصل سبزواری

پورٹ پر مزدوروں کی ہلاکت کی انکوائری ہوگی‘ فیصل سبزواری

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے کے اندر مزدوروں کی ہلاکت کی انکوائری رپورٹ پبلک کی جائے گی۔ پورٹ پر بحری جہاز میں دو مزدوروں کی ہلاکت سے متعلق جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعے کی جگہ میرے ساتھ چیئرمین کے پی ٹی اور اعلی حکام موجود ہیں، جہاں سے سویابین نکالا جارہا ہے، وہاں کسی گیس کا اخراج نہیں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مزدور غلط ہیچ میں چلے گئے تھے۔ دھول اور دم گھٹنے سے مزدوروں کی جان گئی۔ واقعے کی اعلی سطح انکوائری کا حکم دیا ہے۔ 24 گھنٹے کے اندر انکوائری رپورٹ پبلک کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -