گرمی کی نئی لہر، محکمہ موسمیات  نے اہلیان کراچی کو خبردار کردیا

  گرمی کی نئی لہر، محکمہ موسمیات  نے اہلیان کراچی کو خبردار کردیا

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے 11 مئی سے سندھ میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 اور 14 مئی کو کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں ہیٹ ویو کی نئی لہر آنے کو تیار ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 11 مئی سے سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔گرمی کی لہر میں دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر و دیگرعلاقوں میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ اور سندھ کیدیگراضلاع میں پارہ 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے تیرہ اور چودہ مئی کوکراچی کا پارہ چالیس ڈگری تک جاسکتا ہے تاہم گرمی کی لہر سولہ مئی تک برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ پشاور، راولپنڈی اسلام آباد میں بھی درجہ حرارت چالیس ڈگری سے تجاوزکرسکتا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -