سری لنکا،شدید مظاہروں کے  بعد فوج نے سابق وزیراعظم کو حفاظتی تحویل میں لے لیا

سری لنکا،شدید مظاہروں کے  بعد فوج نے سابق وزیراعظم کو حفاظتی تحویل میں لے ...

  

 کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا میں شدید مظاہروں اور کشیدگی کے بعد فوج نے سابق وزیراعظم راجا پاکسے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز مشتعل ہجوم نے پرتشدد مظاہروں کے دوران سابق وزیراعظم مہندا راجا پاکسے کے آبائی گھر کو نذر آتش کیا تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے سابق وزیراعظم کواہلخانہ سمیت بحفاظت باہر نکال لیا۔ہزاروں افراد پر مشتمل مشتعل ہجوم نے سابق وزیراعظم کے گھر کے مرکزی دروازے کو توڑ دیا تھا جب کہ ان کے گھر پر تقریباً 10 پیٹرول بم بھی مارے گئے  میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مشتعل ہجوم کے حملے کے بعد فوج نے سابق وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کو بحفاظت نکال کر حفاظتی تحویل میں لے لیا سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کیں اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی تاہم مشتعل مظاہرین نے مہندا راجا پاکسے کی درجنوں پراپرٹیز کو نذر آتش کردیا جب کہ ان کے آبائی گاؤں میں واقع فیملی میوزیم کو بھی جلادیا گیا۔

سری لنکا

مزید :

صفحہ اول -