ٹرانسپورٹ کے 2 پراجیکٹس جلد عوام کے سامنے ہونگے، شرجیل میمن

ٹرانسپورٹ کے 2 پراجیکٹس جلد عوام کے سامنے ہونگے، شرجیل میمن

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے دو پراجیکٹس بہت جلد عوام کے سامنے ہونگے۔شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرا بسیں جسے ہم پیپلز بسیں کہتے ہیں اس کی 49 بسوں پر مشتمل پہلی لاٹ 15 مئی کو کراچی پہنچے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ 15 مئی کو آنے والی پہلی لاٹ کے ایک ہفتے کے بعد مزید 70 بسیں کراچی پہنچیں گی، مئی میں کل 120 بسیں کراچی پہنچیں گی۔انہوں  نے کہا کہ 20 جون تک مزید 120 بسیں کراچی پہنچیں گی، مئی اور جون میں کراچی کے لیے 240 بسیں  اور 10بسیں لاڑکانہ کے لیے بھی آ رہی ہیں۔شرجیل میمن نے کہاکہ اورنج لائن منصوبے کی 20 بسیں مئی میں کراچی پہنچیں گی، اورنج لائن کے انفراسٹرکچر پر ابھی کام رہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ڈیڈ لائن دی ہے کہ 30 مئی تک اورنج لائن کا سول ورک مکمل کرلیں۔

مزید :

صفحہ اول -