خیبرپختونخوا اسمبلی، آراکین کا وقارخان مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

    خیبرپختونخوا اسمبلی، آراکین کا وقارخان مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج ...

  

پشاور(نیوز رپورٹر)  خیبر پختونخو ا اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا ہے وقار احمد خانعوامی نیشنل پارٹی کے وفادار اور پارٹی ڈسپلن پر سختی سے عمل کرنے والا رکن اسمبلی تھا، وقار احمد خان کی وفات نے ان کے خاندان کے المناک داستان میں ایک اور صفحے کا اضافہ کیا ہے، منگل کو خیبر پختونخو ااسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ وقار احمد خان ایک خوش مزاج، خوش گفتار اور خاموش طبع انسان تھا، وقار احمد خان مرحوم کے خاندان نے ماضی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران جانوں کے نذرانے پیش کیا،صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا موت ایک اٹل حقیقت ہے، کچھ لوگوں کی موت پر زمانہ اداس ہوتا ہے، وقار احمد خان مرحوم ان میں سے ایک ہے، وہ اس ایوان میں جس جماعت کی بھی نمائندگی کرتے تھے، لیکن اپنے مزاج اور اخلاق سے انہوں نے سب کا دل جیت لیا تھا،پیپلز پارٹی کی نگہت اورزکئی نے کہا کہ وقار احمد خان کے ساتھ مرحوم کا لفظ کہتے ہوئے کلیجہ منہ کو اتا ہے،مرحوم کا اپنے ساتھی ممبران اسمبلی، حلقے کے عوام کے ساتھ ایسا وابسستگی تھا کہ آج سب ان کے لئے اداس ہیں۔مسلم لیگ ن کے اختیار ولی نے کہا کہ وقار احمد خان کی وفات صرف ان کی جماعت کا نقصان نہیں، یہ ایوان ایک سچے جمہوریت پسند اور محب وطن پاکستانی سے محروم ہو اہے،جماعت اسلامی کے عنایت اللہ نے کہا کہ وقار خان افق کے اس پار جاچکے ہیں،وہ ہمارے نہایت ہی پیارے ساتھی تھے، انہون نے کہ وقار احمد خان کے خاندان نے قربانیون کی طویل داستان چھوڑی ہے۔  وقار احمد خان مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں صوبائی وزیر محب اللہ، صلاح الدین،احمد کنڈی،بصیرت بی بی،وحیدہ ہوتی، نعیمہ کشور،میر کلام وزیر، شگفتہ ملک، منور خان،شفیع اللہ خان شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -