نواز شریف نے اہم پارٹی رہنما ء لندن بلا لئے، شہبازشریف آج جائینگے 

نواز شریف نے اہم پارٹی رہنما ء لندن بلا لئے، شہبازشریف آج جائینگے 

  

          لندن،اسلام آباد،لاہور (نیوزایجنسیاں،جنرل رپورٹر)  پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس لندن میں طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف (آج) بدھ کو لندن روانہ ہوں گے، وفاقی کابینہ کے اراکین رانا ثنا اللہ،احسن اقبال، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، خواجہ آصف، ایاز صادق، ملک احمد خان، عطا اللہ تارڑ اور خرم دستگیر بھی جائیں گے جبکہ شاہد خاقان پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نواز شریف کو بعض معاملات پر تحفظات ہیں اور ن لیگ کوئی بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔مسلم لیگ (ن)کے ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف نے ویڈیو لنک اجلاس کی تجویز مسترد کردی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے مرکزی قیادت کو لندن پہنچے کی ہدایت جاری کی۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لائحہ عمل سے متعلق بھی نواز شریف، اسحاق ڈار سے مشاورت ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ آئندہ الیکشن اور پنجاب میں کابینہ اور پاور شیئرنگ سے متعلق بھی پارٹی اجلاس میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ نوازشریف نے شہباز شریف و دیگر کو طلب نہیں کیا، مشاورت کیلئے مختلف معاملات سے ملنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ شہباز شریف و دیگر نے نوازشریف سے ملاقات کیلئے درخواست کی تھی۔انہوں نے کہاکہ پیر کی صبح لندن پہنچا اور پورا دن نواز شریف کے ساتھ رہا۔انہوں نے کہاکہ عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو ہٹانے پر نوازشریف کو مبارکباد دی۔

لندن اجلاس 

مزید :

صفحہ اول -