خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس، وقار خان کی یاد میں ایجنڈے کی کاروائی موخر
پشاور(نیوز رپورٹر) خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس منگل کو ڈپٹی اسپیکر محمود خان کی صدارت میں ہوا، تلاوت کلام پاک کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اے این پی سے تعلق رکھنے والے سوات سے رکن صوبائی اسمبلی وقار احمد خان جن کا گزشتہ دنون انتقال ہو اتھا کی یاد میں ایجنڈے کی کاروائی موخر کردی۔ڈپٹی اسپیکر محمود خان کی ہدایت پر ارباب جہانداد ایم پی اے نے وقار احمد خان کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ پڑھی۔بعدآزاں ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس جمعے کی صبح 10بجے تک ملتوی کردیا۔