شیخوپورہ میں آئل ایجنسی کی چھت گرگئی، 5 افراد جاں بحق 

شیخوپورہ میں آئل ایجنسی کی چھت گرگئی، 5 افراد جاں بحق 

  

شیخوپورہ (بیورورپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک) شیخوپورہ میں  آئل ایجنسی کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے جبراں منڈی کے قریب آئل ایجنسی کی چھت گرگئی۔حکام نے بتایا کہ چھت گرنے کے واقعے میں 5 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ چھت گرنے سے زخمی ہونے والے چاروں افرادکوبھی نکال لیاگیا ہے اور انہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق دکان کے ملبے میں مزید افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

 آئل ایجنسی

مزید :

صفحہ اول -