فاشسٹ حکومت  نے رات کی تاریکی میں آئین پامال کیا، فرخ حبیب

  فاشسٹ حکومت  نے رات کی تاریکی میں آئین پامال کیا، فرخ حبیب

  

  اسلام آ باد (آئی این پی) سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ یہ فاشسٹ حکومت ہے جس نے رات کی تاریکی میں آئین پامال کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ رات 1 بجے دفاتر کھول کر گورنر پنجاب عمر چیمہ کو تبدیل کرنے کا غیر آئینی حکمنامہ جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 101 سیکشن 3 میں صدر کی رضامندی تک گورنر پنجاب کام جاری رکھ سکتے ہیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ فاشسٹ حکومت میں گورنر ہاس کے باہر کے مناظر ہے جو اقتدار میں بیرونی سازش کے تحت قابض ہوئے  پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ باپ ہیش ٹیک کرائم منسٹر شہبازشریف اور بیٹا جعلی وزیراعلی سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کرکے مسلسل غیر آئینی اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سادہ سے سوال کا جواب معلوم کرنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں 25 ضمیر فروشوں نے آرٹیکل 63 A کیخلاف ورزی میں حمزہ شہباز کو ووٹ ڈالا ہے جواب ہاں یا ناں میں معلوم کرے۔ فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پر مزید کہا کہ لحاظہ فوری فیصلہ کرے تاکہ آئینی بحران پنجاب میں ختم ہو 13 مئی کی تاریخ تو لمبی ہے۔

فرخ حبیب

مزید :

صفحہ آخر -