کینجھر جھیل ڈیڈ لیول کے قریب کراچی میں پانی کی قلت کا خطرہ

  کینجھر جھیل ڈیڈ لیول کے قریب کراچی میں پانی کی قلت کا خطرہ

  

 کراچی (آئی این پی)کینجھر جھیل میں پانی کی سطح ڈیڈلیول کے قریب پہنچ گئی جس سے کراچی  میں پانی کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا  ہے۔ کینجھر جھیل کے اسسٹنٹ انجینئر کا کہنا ہے کہ جھیل میں پانی کی سطح 56 سیکم ہوکر48 فٹ پر آگئی اور پانی کا لیول42 فٹ ہونے پرکراچی کوپانی کی فراہمی بند ہوجائے گی۔ اسسٹنٹ انجینئر نے بتایا کہ کراچی کو اس جھیل سے 1200 کیوسک پانی یومیہ فراہم کیا جاتا ہے، گلیشیئرز اوربارشوں کا پانی جھیل میں نہ آیا تو صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

کینجھر جھیل  

مزید :

صفحہ آخر -