عمران خان مودی یاری کا کردار ادا کرنے سے باز رہے،نیئر بخاری

 عمران خان مودی یاری کا کردار ادا کرنے سے باز رہے،نیئر بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی نے عمران خان اور دیگرپی ٹی آئی رہنماؤں کے اداروں کیخلاف بیانات پر انکے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے عمران خان مودی یاری کا کردار ادا کرنے سے باز رہے جس ملک کی وجہ سے عہدے اور اختیار ملا اسی ریاست پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کوئی  غیرت مند سوچ بھی نہیں سکتا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے قومی اداروں پر مسلسل تنقید کی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے قومی اداروں پر مسلسل تنقید اور الزامات باعث تشویش اور قابل مذمت ہیں عمران خان اقتدار سے آئینی ہتھیار سے بے دخل ہوجانے کے بعد اب کارکنوں کو اداروں کیخلاف اکسا کر انارکی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں تحریک انصاف کی جانب سے لوگوں کو اپنے اداروں کیخلاف اکسانے کا کھیل بہت خطرناک کھیل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کے بیانات مودی سمیت پاکستان دشمن قوتوں کو خوش کرنے کے مترادف ہیں قومی قیادت کی دانشمندی کی وجہ سے ہی سسٹم بچ گیا اور جمہوریت کی گاڑی منزل کی طرف گامزن ہے۔
نیئر بخاری

مزید :

صفحہ آخر -