پی ٹی آئی ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے، جاوید لطیف

    پی ٹی آئی ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے، جاوید لطیف

  

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے، معاشرے کے تمام طبقات پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے قانون اور آئین کو برقرار رکھیں، میری 27 سالہ جدوجہد کا مقصد آئین قانون کی بالادستی ہے اور جس معاشرے میں آئین قانون کی بالادستی ختم ہوجائے تو وہاں افراتفری پھیلتی ہے۔ اسلام آباد میں  نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ  سابق اسپیکر نے اس وقت کے وزیراعظم کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کر کے آئین کی خلاف ورزی کی۔ وفاقی وزیر نے مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے حالیہ اہانت آمیز واقعہ کی بھی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے  اور یہاں اس منصوبے کے تحت افراتفری کی سازش ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی کہتے ہیں فوری الیکشن ہونے چاہیں  لیکن پہلے آ اور مانو کہ الیکشن ریفارمز جو تم لیکر آئے وہ غلط تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران حکومت نے بیرون ملک سے قرضے لیے لیکن مہنگائی ختم نہیں کی  جس میں حکومت نے ہر چیز گروی رکھ دی صرف ایٹمی پروگرام رہ گیا تھا۔

 جاوید لطیف

مزید :

صفحہ آخر -