مسلمانوں کے دل اہلبیت وامہات المومنین کے مزارات کی تباہی پر چھلنی ہیں: حامد علی موسوی

  مسلمانوں کے دل اہلبیت وامہات المومنین کے مزارات کی تباہی پر چھلنی ہیں: ...

  

       اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ایک صدی قبل سرزمین حجاز میں مسلمانوں کے مقدس مزارات کی مسماری کے خلاف تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ قائد ملت جعفریہ آغا  حامد موسوی کی کال پر ’عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع‘ مذہبی انتہا پسندی کے خاتمہ اور مسلمانوں کے مقدس مزارات کی بحالی کے عزم کی تجدید کے ساتھ منایاگیا۔اس موقع پرجنت البقیع وجنت المعلیٰ میں مدفون دختر رسول ؐخاتون جنت حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا،اہلبیت اطہار، امہات المومنین حضرت خدیج الکبریٰ، حضرت عائشہ، حضرت حفصہ اور صحابہ کبار،حضرت عثمان،آئمہ اہلبیت،سردار جنت امام حسن امام زین العابدین، امام باقر، امام جعفر صادق کے مزاراتِ کی ازسر نو تعمیر کا مطالبہ کیا گیا۔ ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع میں ماتمی احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ مسلمانوں کے دل اہلبیت و صحابہ و امہات المومنین کے مزارات کی تباہی پر چھلنی ہیں اسلام اور شدت پسندی کا کوئی جوڑ نہیں یہ بات کھل کر سامنے آچکی ہے کہ مغربی ممالک کی فنڈنگ اور پشت پناہی نے شدت پسندی اور انتہا پسندی کو پروان چڑھایا، مسلمانوں کے مذہبی شعائر کی بربادی سے جنم لینے والی عدم برداشت کی لہر نے پورا کرہ ارض لہو لہان کردیا،  بادشاہوں کے محلات کو عالمی ورثہ قرار دیکر محفوظ کیا جارہا ہے جبکہ سلطان مدینہ کے پیاروں کے آثار مٹا کر حسرت و یاس کی تصویر بنادیا گیا ہے، ہے،جنت البقیع اور جنت المعلی کے مزارات مقدسہ کی تعمیر نو ہر عاشق رسولؐ کے دل کی صداہے اقوام متحدہ اوآئی سی دوہرا کردار ختم کرکے مسلمانوں کے مزارات مقدسہ کی تعمیر نو کروائیں،حضرت فاطمہ زہرا اور ان کی اولاد کے مصائب نے صدیوں کو رلایاجب تک جنت البقیع کی عظمت رفتہ بحال نہیں ہوتی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے مغربی قوتوں کی شہ پر انتہا پسندی کی فنڈنگ کے انکشاف کے بعد امریکہ و برطانیہ دنیا سے معافی مانگیں،انتہاپسندی و دہشت گردی کے متاثرین کے نقصانات کی تلافی کریں۔درایں اثنا راولپنڈی میں بقیع ملین مارچ ریلی ناصر العزاراولپنڈی مری روڈسے نکالی گئی جس میں  ہزاروں عاشقان رسالت ؐ نے شرکت کی۔

حامد موسوی

مزید :

صفحہ آخر -