ملکی معیشت کیلئے بری خبر ، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نئی حکومت بھی ملکی معیشت کو بہتر نہ کر سکی ، آج ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھوا ، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 36 پیسے مہنگا ہوکر 190 روپے دو پیسے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے کے اضافے کے ساتھ 191 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/hIGfWVBnAt pic.twitter.com/AmQJ0izGyH
— SBP (@StateBank_Pak) May 11, 2022
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 27 پیسے کا اضافہ ہوا تھا ، دن کے اختتام پر ڈالر 189 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر سٹاک مارکیٹ بھی گرتی جا رہی ہے ، آج بھی سٹاک مارکیٹ میں 608 پوائنٹس کی کمی آئی ۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق آج بھی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور 608 پوائنٹس کے ساتھ 100 انڈیکس 42 ہزار 896 پوائنٹس کی سطح پر آگئے ۔