لائٹ بند ہونے سے اندھیرے میں 2بہنوں کی غلط دلہوں سے شادی ہو گئی ، جب گھر پہنچے اور پتا چلا تو کیا ہوا؟ 

لائٹ بند ہونے سے اندھیرے میں 2بہنوں کی غلط دلہوں سے شادی ہو گئی ، جب گھر پہنچے ...
لائٹ بند ہونے سے اندھیرے میں 2بہنوں کی غلط دلہوں سے شادی ہو گئی ، جب گھر پہنچے اور پتا چلا تو کیا ہوا؟ 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بجلی کی اچانک لوڈ شیڈنگ سے 2 بہنوں کی اندھیرے میں غلط دلہوں سے شادی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق رمیش لال نامی شخص کی2 بیٹیوں نکیتا اور کرشما کی ڈنگوارا بھولا اور گنیش نامی لڑکوں سے شادی ہوئی، دونوں لڑکوں کا تعلق الگ الگ خاندان سے تھا۔شادی کی تقریب کے دوران دلہنوں کے چہرے ڈھانپے ہوئے تھے لیکن دونوں کے کپڑے ایک جیسے تھے، جس وجہ سے شادی کی رسومات کے دوران غلطی کا احساس کسی کو نہ ہوسکا جبکہ پنڈت بھی تقریب کے دوران بے خبر رہا۔

دونوں دلہنیں جب اپنے اپنے دلہا کے ساتھ گھر پہنچیں تو غلطی کا اندازہ ہوا، جس پر خاندانوں کے درمیان کافی تکرار بھی ہوئی لیکن بعد میں معاملات طے کر لیے گئے۔واقعے کے اگلے روز دوبارہ شادی کی رسومات ادا کرنی پڑیں۔

مزید :

بین الاقوامی -