سندھ ہائیکورٹ نے علی وزیر کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور کر لی 

سندھ ہائیکورٹ نے علی وزیر کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور کر لی 
سندھ ہائیکورٹ نے علی وزیر کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور کر لی 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور کرلی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت کے عوض علی وزیر کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت کاکہنا تھا کہ ملزمان محسن داوڑ، منظورپشتین اورڈاکٹر جمیل کو گرفتار کرنے کی کوشش نہیں کی گئی جب کہ مقدمے میں نامزد تین ملزمان کی ضمانت کو بھی چیلنج نہیں کیا گیا۔رکن قومی اسمبلی علی وزیر پر اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں تین مقدمات درج ہیں جن میں سے دو میں ان کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔علی وزیر کے خلاف مقدمات شاہ لطیف اورسہراب گوٹھ کے تھانوں میں درج ہیں۔

مزید :

قومی -