شاہد آفریدی پاکستان جونیئر لیگ میں فرنچائز خریدنے میں دلچسپی لینے لگے

شاہد آفریدی پاکستان جونیئر لیگ میں فرنچائز خریدنے میں دلچسپی لینے لگے
شاہد آفریدی پاکستان جونیئر لیگ میں فرنچائز خریدنے میں دلچسپی لینے لگے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان   کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پاکستان جونیئر لیگ میں فرنچائز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کر دیا۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق  بوم بوم آفریدی کا کہنا ہے کہ میں انڈر 19 ٹیم خریدنے کی خواہش رکھتا ہوں ، اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو مالی فائدہ اور تجربہ  کار کھلاڑیوں سے سیکھنے  کا موقع ملے گا۔ میرے مطابق کوچنگ جونیئر سطح پر ہونی چاہئے کیونکہ سینئر ٹیم کو صرف مین مینجمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے ۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے نہیں علم اس فرنچائز کی قیمت کیا ہوگی ، لیکن اپنے تجربات اور اتار چڑھاؤ کو نوجوان نسل سے شیئر کرنے کا خواہشمند ہوں ، اس سے متعلق کچھ دوستوں سے مشاورت بھی کی ہے  کہ میں انڈر 19 پی ایس ایل کا حصہ بن کر نوجوانوں کے ساتھ تجربات شیئر کرنے میں دلچسپی رکھتا ہوں ۔

خیال رہے کہ پاکستان جونیئر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن یکم سے 15 اکتوبر تک لاہور کے قذافی سٹیدیم میں کھیلا جائے گا۔ 19 میچز پر مشتمل مقابلوں میں شہر کی 6 فرنچائز ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

مزید :

قومی -کھیل -