عدالت دروازے کھولے اور بتایا جائے کہ کس طرح پاکستانی حکومت مفرور مجرم کو رپورٹ کر سکتی ہے ، شہباز گل 

عدالت دروازے کھولے اور بتایا جائے کہ کس طرح پاکستانی حکومت مفرور مجرم کو ...
عدالت دروازے کھولے اور بتایا جائے کہ کس طرح پاکستانی حکومت مفرور مجرم کو رپورٹ کر سکتی ہے ، شہباز گل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم  عمران خان  کے معاون خصوصی شہباز گل نے  کہا کہ عدالت اپنے دروازے کھولے اور بتایا جائے کہ کس طرح پاکستانی حکومت ایک مفرور مجرم کو رپورٹ  کر سکتی ہے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ  مقصود چپراسی کا پارٹنر اپنے پورے وفد کے ساتھ لند ن پہنچ چکا ہے جہاں  ایک مفرور مجرم سے پاکستان کے مفادات ، خارجہ پالیسی اور دیگر ملکی معاملات پر گفتگو کی جائے گی ، ایک ایسے شخص سے ملکی معاملات پر مشاورت کی جائے گی جس سے متعلق عدالت کا فیصلہ ہے کہ وہ کسی سیاسی جماعت کی میٹنگ کی سربراہی بھی نہیں کر سکتا کیونکہ وہ سزا یافتہ ہے ۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت پاکستان پر مسلط ہے ،  آج عدالت اپنے دروازے کھولے اور بتایا جائے کہ   حکومت پاکستان کیسے کسی مجرم کو رپورٹ کر سکتی ہے ، کسی اور اوور سیز پاکستانی سے ملاقات کرے تو سمجھ آتی ہے ، کیوں کہ وہ پاکستانی وہاں محنت کرتے ہیں اور سارا پیسہ ملک کو بھیجتے ہیں ، وہ غدار نہیں  محب وطن ہیں ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ غدار وہ ہیں جو وہاں بیٹھ کر غیر ملکی ایجنسیوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں ، وہاں پر سازشیں بنتے ہیں اور یہاں حکومت بدل دی جاتی ہے ۔

مزید :

قومی -