تحریک انصاف کے منحرف رہنما نور عالم دہری شہریت والوں کو ووٹ دینے کے حق کے خلاف میدان میں آ گئے

تحریک انصاف کے منحرف رہنما نور عالم دہری شہریت والوں کو ووٹ دینے کے حق کے ...
تحریک انصاف کے منحرف رہنما نور عالم دہری شہریت والوں کو ووٹ دینے کے حق کے خلاف میدان میں آ گئے
سورس: Facebook/NationalAssemblyOfPakistan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے دہری شہریت رکھنے والوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کردی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے نور عالم خان کا کہنا تھاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بل کی حمایت نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ دہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کی حمایت نہیں کریں گے۔نورعالم خان کا کہنا تھاکہ دہری شہریت والوں کو ووٹ کا حق دینے کے حامی وہ ہیں جو لیڈروں کو چندہ دیتے ہیں۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ یہ بل انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھیج دیا جائے۔اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔