پارٹی کے کچھ فیصلوں سے اختلاف کیا جو جمہوریت کا حصہ ہیں ،منحرف ارکان کے کیس میں نور عالم کے وکیل کے دلائل

پارٹی کے کچھ فیصلوں سے اختلاف کیا جو جمہوریت کا حصہ ہیں ،منحرف ارکان کے کیس ...
پارٹی کے کچھ فیصلوں سے اختلاف کیا جو جمہوریت کا حصہ ہیں ،منحرف ارکان کے کیس میں نور عالم کے وکیل کے دلائل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )  الیکشن کمیشن میں منحرف ارکان کے کیس میں نور عالم کے وکیل نے دلائل دیے کہ  نور عالم خان اب بھی پارٹی کا حصہ ہیں ،  انہوں نے پارٹی کے کچھ فیصلوں سے اختلاف کیا جو جمہوریت کا حصہ ہیں ۔

الیکشن کمیشن میں منحرف ارکان سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،  دوران سماعت نور عالم خان  کے وکیل نے دلائل دیے کہ   نور عالم خان ںے کبھی ایسا تاثر نہیں دیا کہ وہ  پارٹی چھوڑ رہے ہیں ،  19 مارچ کو انہیں  شوکازنوٹس موصول ہوا جس کا 22 مارچ کوجواب دیا گیا ،  نورعالم نےپارٹی کےکچھ فیصلوں سےاختلاف کیاجوجمہوریت کاحصہ ہے۔

نور عالم کے وکیل نے کہا کہ  پارٹی چیئرمین نےقومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی جس پر  3 اپریل کونورعالم خان نےقومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی۔

ممبر الیکشن کمیشن ناصر درانی نے استفسار کیا کہ  پی ٹی آئی کاآئین اس حوالےسےکیاکہتاہے؟ آرٹیکل 63 ون اےکیاکہتاہے؟۔ وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ  نورعالم خان نےکسی اورپارٹی میں شمولیت اختیارنہیں کی، تاثردیاگیانورعالم خان نےپارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے ۔

ممبر ناصر درانی نے  پوچھا کہ  کیانورعالم نےتحریک عدم اعتمادکےدن ووٹ کاسٹ کیا؟،  نورعالم خان نےتحریک عدم اعتمادپرووٹ کاسٹ نہیں کیا، ووٹنگ سےپہلےنورعالم خان کومنحرف قراردےدیاگیا، نورعالم خان پرآرٹیکل 63 ون اےکااطلاق نہیں ہوتا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -