مریم نواز کو سیکیورٹی دینے کی منظوری ، پولیس کیساتھ رینجرز اہلکار بھی مامور ہونگے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو سیکیورٹی دینے کی منظوری دے دی گئی ، مریم نواز کی سیکیورٹی پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی سیکیورٹی پر مامور ہوں گے ۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق وزارت داخلہ نے مریم نواز کو سیکیورٹی دینے کی منظوری دی ، مریم نواز کی رہائشگاہ پر بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ، سیکیورٹی وزارت داخلہ کی سفارش پر دی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی مریم نواز کی سیکیورٹی پر مامور ہوں گے ۔