مہیش بابو بالی ووڈ میں کام کیوں نہیں کرنا چاہتے؟ پہلی مرتبہ کھل کر بول پڑے

مہیش بابو بالی ووڈ میں کام کیوں نہیں کرنا چاہتے؟ پہلی مرتبہ کھل کر بول پڑے
مہیش بابو بالی ووڈ میں کام کیوں نہیں کرنا چاہتے؟ پہلی مرتبہ کھل کر بول پڑے
سورس: Instagram/urstrulymahesh

  

ممبئی (ویب ڈیسک) جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے سپر سٹار مہیش بابو نے خطے کی سب سے بڑی فلم نگری بالی ووڈ میں کام کرنے کو وقت برباد کرنا قرار دیدیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میجر کے لانچ پر انہوں نے بالی ووڈ میں کام کرنے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں مہیش بابو نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے حوالے سے متعلق راز سے پردہ اٹھادیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کی بہت مرتبہ پیشکش ہوئی، لیکن میرا نہیں خیال کہ وہ مجھے اتنا معاوضہ دے سکتے ہیں۔ مہیش بابو کا کہنا تھا کہ جتنی عزت ہمیں یہاں (جنوبی بھارت میں) ملتی ہے وہ بہت زیادہ ہے، لہٰذا میں نے اپنی انڈسٹری چھوڑنے اور دوسری جگہ جانے کا کبھی نہیں سوچا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے ہمیشہ فلمیں کرنے اور بڑا بننے کے بارے میں سوچا، میرے خواب سچ ہو رہے ہیں اور اس لیے وہاں جاکر میں زیادہ خوش نہیں ہوسکتا۔مہیش بابو نے کہا کہ وہ بالی ووڈ فلم میں کام کرنے میں اپنا وقت ضائع نہیں کریں گے۔

مزید :

تفریح -