گجرات سے پی ٹی آئی کے ایم این اے سید فیض الحسن شاہ امریکہ پہنچ گئے،عشائیے میں شرکت

گجرات سے پی ٹی آئی کے ایم این اے سید فیض الحسن شاہ امریکہ پہنچ گئے،عشائیے میں ...
گجرات سے پی ٹی آئی کے ایم این اے سید فیض الحسن شاہ امریکہ پہنچ گئے،عشائیے میں شرکت

  

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) گجرات سے پی ٹی آئی کے مستعفی ہونے والے ایم این اے سید فیض الحسن شاہ امریکہ کے دورے پر آئے ہوئے ہیں. وہ اپنے بھتیجے کے ہاں نیویارک میں قیام پذیر ہیں. سید فیض الحسن شاہ کے حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے ان کے دوست احباب آج کل نیویارک میں ان کے اعزاز میں دعوتیں اور تقریبات منعقد کر رہے ہیں. گزشتہ روز نیویارک اور پلاگراں (گجرات) کی معروف سیاسی و  کاروباری شخصیت چوہدری نوید انور نے ان کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ واقع اپ سٹیٹ نیویارک میں ایک پُرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا. جس میں ان حلقہء انتخاب سے تعلق رکھنے والے ان کے کئی دوستوں نے شرکت کی. سید فیض الحسن شاہ ابھی چند دن امریکہ میں قیام کریں گے اور نیویارک کے علاوہ دیگر ریاستوں میں بھی جائیں گے.

مزید :

بین الاقوامی -