مئیر لندن صادق خان 5 روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے ،ہیلری کلنٹن سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں

مئیر لندن صادق خان 5 روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے ،ہیلری کلنٹن سمیت اہم ...
مئیر لندن صادق خان 5 روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے ،ہیلری کلنٹن سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) لندن کے مئیر صادق خان امریکہ کے 5روزہ دورےکے پہلے مرحلے میں  نیویارک پہنچ گئے.صادق خان نے نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز اور سابق مئیر مائیکل بلوم برگ سے ملاقاتیں کیں. اس کے علاوہ انہوں نے علاوہ کافی سارا وقت مین ہیٹن، نیویارک کے ٹائمز سکوائر اور براڈوے پر گزارا. صادق خان کے دورہ امریکہ کا مقصد لندن کی معیشت اور سیاحت کو فروغ دینا ہے. صادق خان اگلے چار دنوں میں سان فرانسسکو، سلیکون ویلی اور لاس اینجلس کا دورہ کریں گے. جہاں وہ گوگل اور لنکڈلن سمیت سینئر سیاستدانوں اور کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے.

لندن کے میئر صادق خان نے گزشتہ روز سابق خاتون اؤل و سابق سیکرٹری آف سٹیٹ ہیلری کلنٹن کے ساتھ نیویارک میں ملاقات کی. مئیر صادق خان نے ایک ٹیوٹر کے ذریعے بتایا کہ "سیکرٹری ہیلری کلنٹن کے ساتھ نیویارک میں ملاقات کر کے بہت خوشی ہوئی. ملاقات میں لندن اور امریکہ کو درپیش بہت سے اہم مسائل بشمول کوڈ-19 سے ہماری ریکوری و صحت یابی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا. 

واضح رہے کہ مئیر لندن صادق خان نیویارک کے علاوہ صادق خان سان فرانسسکو،سلیکون ویلی اور لاس اینجلس کا دورہ بھی کریں گے. جہاں وہ گوگل اور لنکڈن سمیت سینئر سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے.