تحریک انصاف کے لیے ہمدردیاں رکھنے والے افسروں کو" اِدھر اُدھر "کرنے کا سلسلہ جاری، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سمیت مزید کئی سیکریٹریز تبدیل

تحریک انصاف کے لیے ہمدردیاں رکھنے والے افسروں کو" اِدھر اُدھر "کرنے کا سلسلہ ...
تحریک انصاف کے لیے ہمدردیاں رکھنے والے افسروں کو

  

لاہور(جاوید اقبال سے) تحریک انصاف کے لیے ہمدردیاں رکھنے والے افسروں کو" اِدھر اُدھر "کرنے کا سلسلہ جاری رہا  پنجاب حکومت نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سمیت  گریڈ 19اور 20 کے مزید کئی  سکریٹریز کوتبدیل کر دیا ہے۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب منظورحسین کو فوری طور پر تبدیل کر کے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن تعینات کر دیا ہے

جبکہ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن افضال  احمد کو  نیشنل منیجمنٹ کورس پر بھیج دیا ہے وہ کورس کے بعد محکمہ سروسز جنرل اینڈ سیشن رپورٹ کریں گے سیکرٹری قانون احمد رضا سرور کو ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا اضافی چارج دے دیا ہے اسی طرح محکمہ ایک سی اینڈ ڈبلیو کے ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن کیپٹن وقاص احمد سے اس عہدے کا اضافی چارج واپس لیتے ہوئے انہیں بھی او ایس ڈی بنا دیا ہے اور ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل  سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سی اینڈ ڈبلیو این کو ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن کا اضافی چارج دے دیا  گیاہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -