مہنگا ئی کے وار جاری ، یو ٹیلٹی سٹورز پرا شیا ء کی قلت برقرا ر ، جائیں تو جائیں کہاں : عوام کا واویلا

مہنگا ئی کے وار جاری ، یو ٹیلٹی سٹورز پرا شیا ء کی قلت برقرا ر ، جائیں تو ...
 مہنگا ئی کے وار جاری ، یو ٹیلٹی سٹورز پرا شیا ء کی قلت برقرا ر ، جائیں تو جائیں کہاں : عوام کا واویلا

  

لاہور (دیبا مرزا سے ) ملک بھر میں مہنگا ئی کے وار جاری ،عا م ما رکیٹ میں دا لو ں سمیت مختلف اشیا ءکی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے اضا فہ کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب وزیر اعظم سبسڈی پروگرا م کے تحت یو ٹیلٹی سٹورز پر سبسڈائرز اشیا ء کی قلت برقرا ر خا لی ریک عوام کی بے بسی کو منہ چڑا تے نظر آتے ہیں ۔ اس حوالے سے روزنا مہ ” پا کستا ن “ سے گفتگو کر تے ہو ئے عوام کا  کہنا تھا کہ ہم جا ئیں تو کہا ں جا ئیں مارکیٹ میں تو مہنگا ئی نے طوفا ن مچا رکھا ہے یو ٹیلٹی سٹورز پر جا ئیں تو خا لی ریک ملتے ہیں اب تو دالیں بھی نا یا ب ہو گئی ہیں ایک وقت کے لئے روٹی بھی مشکل ہو تی جا رہی ہے ۔روزا نہ کی بنیا د پر قیمتیں بڑھا دی جا رہی ہیں ہم لو گ دا لیں پکا تے تھے اب تو دا لیں بھی پکا نا نہ ممکن ہو گیا ہے  ہم تو سمجھے تھے کہ اب مہنگا ئی سے جا ن چھو ٹے گی لیکن مہنگا ئی تو روزبروز بڑھتی ہی جا رہی ہے خد ا را مہنگا ئی کو کنڑول کریں تا کہ ہم بچو ں کو ایک وقت کا کھا نا کھلا سکیں ۔

روزنامہ " پاکستان " کے  سروے کے مطا بق میں مہنگا ئی کے ڈیرے برقرا ر ہیں حکو متی تبدیلی کے با وجو د مہنگا ئی نہ تھم سکی پچھلے ایک ہفتے کے دورا ن متعدد اشیا ءخورو نوش کی قیمتیں مسلسل بڑھا ئی جا رہی ہیں جس کے با عث عوام شدید پر یشا نی کا شکا ر ہیں ۔گزشتہ روز بھی چاول، سفید چنے اور 5 دالوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا چاول باسمتی سپر نیا 20 روپے اضافے کے ساتھ 155 روپے فی کلو ہو گیا۔ دال چنا اسپیشل 10 روپے اضافے کے ساتھ 160 فی کلو ہو گئی۔ دال مسور موٹی 35 روپے اضافے کے ساتھ 240 روپے فی کلو ہو گئی۔ دال ماش دھلی 10 روپے اضافے کے ساتھ 275 فی کلو ہو گئی۔ دال ماش چھلکے والی 10 روپے اضافہ کے ساتھ 245 روپے فی کلو ہو گئی۔ مونگ دال چھلکے والی 10 روپے اضافے کے ساتھ 145 روپے فی کلو ہو گئی۔ سفید چنا موٹا 20 روپے اضافہ کے ساتھ 240 روپے فی کلو ہو گیا۔اسی طرح پرچون مارکیٹ میں مختلف اقسام کے چاول مہنگے کر دیئے گئے۔ سپر کرنل چاول 10 روپے کلو مہنگے ہوئے قیمت 155 روپے سے بڑھ کر 165 روپے ، کائنات چاول کی قیمت 20 روپے کلو تک بڑھ گئی جس کے بعد اس کی قیمت 195 روپے سے بڑھ کر 215 روپے کلو ہو گئی۔ سیلہ چاول 15 روپے مہنگے ہونے کے بعد قیمت 145 روپے سے بڑھ کر 160 روپے کلو کر دی گئی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -پنجاب -لاہور -