عوام کو دور دراز اراضی ریکارڈ سینٹر جانے کی ضرورت نہیں ،لاہور میں 60 سے زائد دیہی مرکز مال آفس قائم کر دئیے :توقیر الیاس چیمہ

عوام کو دور دراز اراضی ریکارڈ سینٹر جانے کی ضرورت نہیں ،لاہور میں 60 سے زائد ...
 عوام کو دور دراز اراضی ریکارڈ سینٹر جانے کی ضرورت نہیں ،لاہور میں 60 سے زائد دیہی مرکز مال آفس قائم کر دئیے :توقیر الیاس چیمہ

  

لاہور عامر بٹ سے )صوبائی دارالحکومت میں 60 سے زیادہ دیہی مرکز مال کے آفس قائم کر دئیے  گئے۔ عوام الناس کو ُعلاقائی سطح پر فرد کے اجرا اور انتقالات کی تصدیق کی سولیات فراہم کر رہے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوتوقیر الیاس چیمہ نے ان خیالات کا اظہار روزنامہ" پاکستان" سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت میں گذشتہ 4 ماہ کے دوران 24 دیہی مرکز مال قائم کیے گیے تھے جن کو بڑھا کر اب اس کی تعداد 60 تک کردی گی ہے اور تقریباً 8 ہزار سے زائد افراد کو فردات کے اجرا اور انتقالات کی تصدیق کی سروسز فراہم کی جاچکی ہیں دیہی مرکز مال کی پڑیکٹس کی وجہ سے خاص طور پر بزرگ ، بوڑھے مرد اور خواتین کو ان کے گھر کے پاس ہی سہولت میسر ہونے سے بہت سے فوائد حاصل ہو رہے ہیں اس طرح جو لوگ بیمار ہیں اور جسمانی بیماری میں مبتلا ہیں ان کو بھی گھر کی دہلیز پر سہولیات کا سلسلہ جاری ہے اس منصوبے سے صوبائی دارالحکومت کی عوام کو بےپناہ فائدے حاصل ہو رہے ہیں دور دراز اراضی ریکارڈ سینٹر پر جانے کی باتیں اور شکایات بھی دم توڑ چکی ہیں اس کو مزید کامیاب کر رہے ہیں اور صوبائی دارالحکومت میں ان کی تعداد کوبڑھا کر 256 سے زیادہ کردیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -