مریم نواز سزا یافتہ مجرم، تقریریں سنانے کیلئے اتنا خرچا کیوں کیا جا رہا ہے؟فواد چودھری

مریم نواز سزا یافتہ مجرم، تقریریں سنانے کیلئے اتنا خرچا کیوں کیا جا رہا ...
 مریم نواز سزا یافتہ مجرم، تقریریں سنانے کیلئے اتنا خرچا کیوں کیا جا رہا ہے؟فواد چودھری

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے سرگرم رہنما فواد چودھری نے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر  مریم نواز کے جلسوں کی سرکاری ٹی وی پر بھرپور کوریج کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔ اپنی ایک ٹوئیٹ میں فواد چودھری نے سوال اٹھایا کہ "مس انفارمیشن پی ٹی وی کو چند ماہ میں خسارے میں لے جائے گی، کیا اسلا م آباد ہائیکورٹ جہاں ان محترمہ کا کیس زیر سماعت ہے نوٹس لے گی کہ سرکاری ٹی وی ایک سزا یافتہ مجرم کی تقریریں سنانے کیلئے اتنا خرچا کیوں کر رہا ہے۔؟"

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -اہم خبریں -