الیکشن کی تاریخ تک کسی سے ملاقات نہیں کروں گا، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید

الیکشن کی تاریخ تک کسی سے ملاقات نہیں کروں گا، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید
الیکشن کی تاریخ تک کسی سے ملاقات نہیں کروں گا، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جب تک ا لیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوتا وہ کسی سے ملاقات نہیں کریں گے۔

نجی ٹی وی ”ہم نیوز“کے مطابق شیخ رشید احمدنے کہا کہ وہ عمران خان کی جماعت سے نہیں لیکن ان کے ساتھی ہیں، ان کے پاس بھی اطلاعات ہیں کہ ہم الیکشن کی طرف جارہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ان کی بھی مقتدر حلقوں سے ملاقاتیں ہورہی ہیں،عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ کسی سے ملونہ ہی بات کرو جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں آتی،ماحول سے ایسا لگ رہاہے کہ ہم انتخابات کی طر ف جارہے ہیں۔

مزید :

قومی -