پروگرام کے دوران شرکاء میں بیٹھی لڑکی نے امام الحق کو شادی کی پیشکش کر دی، پھر قومی ٹیم کے کھلاڑی نے کیا جواب دیا؟ جانئے

پروگرام کے دوران شرکاء میں بیٹھی لڑکی نے امام الحق کو شادی کی پیشکش کر دی، ...
پروگرام کے دوران شرکاء میں بیٹھی لڑکی نے امام الحق کو شادی کی پیشکش کر دی، پھر قومی ٹیم کے کھلاڑی نے کیا جواب دیا؟ جانئے
سورس: Instagram/imamulhaqofficial

  

کراچی (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کو دوران شو لڑکی نے شادی کی پیشکش کردی جس پر کھلاڑی پہلے تو شرمائے اور حیران رہ گئے لیکن بعدازاں معاملے کو دلچسپ انداز میں جواب دے کر ٹھنڈا کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق امام الحق نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں شریک تھے کہ اس دوران شو میں شریک نوجوان خوبرو لڑکی نے انہیں شادی کی پیشکش کر دی ۔ جس پر میزبان تابش ہاشمی سمیت امام الحق بھی حیران رہ گئے۔

لڑکی نے امام الحق کو پروپوزکرتے ہوئے کہا ’کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟ جس پر پہلے تو امام الحق حیران ہوئے، بعد ازاں میزبان تابش سے پوچھا کہ وہ اس بات کا کیا جواب دیں ؟تاہم لڑکی کے اصرار پر خاموش ہوگئے، لڑکی نے امام الحق سے اصرار کرتے ہوئےکہا کہ ’سر پلیز میری بات کی عزت رکھ لیجیے گا جس پر کرکٹر نے جواب دیا کہ اس کے لیے آپ کو میری والدہ سے بات کرنی پڑے گی کیوں کہ وہی اس بات کا مناسب جواب آپ کو دے سکیں گی۔

اس پر لڑکی کا کہنا تھا کہ آپ جس کے پاس کہیں گے میں چلی جاؤں گی۔دوسری جانب اپنے ایک دوسرے انٹرویو میں امام الحق کا شادی سے متعلق گفتگو میں کہنا تھا کہ انہیں اب تک محبت نہیں ہوسکی ہے اور دعا ہے کہ کبھی محبت نہ ہو۔شادی کے حوالے سے امام الحق نے کہا تھا کہ پہلےبابر اعظم شادی کریں گے  جس کے بعد وہ شادی کریں گے۔

مزید :

کھیل -