ینگ ڈاکٹرز کی جناح ہسپتال میں ہڑتال جاری، آؤٹ ڈور، ایم آر آئی سمیت تمام سیکشن بند، مریض رُل گئے

ینگ ڈاکٹرز کی جناح ہسپتال میں ہڑتال جاری، آؤٹ ڈور، ایم آر آئی سمیت تمام ...
ینگ ڈاکٹرز کی جناح ہسپتال میں ہڑتال جاری، آؤٹ ڈور، ایم آر آئی سمیت تمام سیکشن بند، مریض رُل گئے

  

لاہور ( جنرل رپورٹر )ینگ ڈاکٹرز کی جناح ہسپتال میں پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج کے خلاف ہڑتال، آؤٹ ڈور، ایکسرے، سی ٹی سکین، ایم آر آئی سمیت تمام سیکشن بند، مریض رُل گئے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جناح ہسپتال میں ہڑتال جاری ہے، ینگ ڈاکٹرز نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج کے خلاف آؤٹ ڈور کا بائیکاٹ کیا، جناح ہسپتال کے ایکسرے، سی ٹی سکین، ایم آر آئی، ڈینٹل، فزیوتھراپی سمیت تمام سیکشن بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پروفیسرعارف تجمل عہدے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود سیٹ پر براجمان ہیں، نئے پرنسپل کی تعیناتی اور انتقامی کارروائیوں کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -