مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس بھی کورونا وائرس سے متاثر

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس بھی کورونا وائرس سے متاثر
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس بھی کورونا وائرس سے متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ،بل گیٹس نے گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے ۔
بل گیٹس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، میں کوروناکی اثرات محسوس کر رہا ہوں ، مائیکروسافٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ میں ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کر رہا ہوں اور میں جب تک صحت مند نہیں ہو جاتاتب تک قرنطینہ رہوں گا۔

بل گیٹس نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا ”میں خوش قسمت ہوں کہ ویکسینیشن ہوچکی ہے اور مجھے ٹیسٹنگ اور بہترین طبی سہولیات تک رسائی حاصل ہے“۔


بل گیٹس کی جانب سے کووڈ سے متاثر ہونے کا اعلان اس وقت کیا گیا جب حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی دولت نے انہیں اور ان کے پیاروں کو کورونا وائرس سے بچانے میں مدد فراہم کی۔

انہوں نے کہا 'میرے پاس مثالی انٹرنیٹ، بڑے گھر، ایک نجی جہاز ہے جس کے باعث بیمار ہونے کا خطرہ صفر فیصد ہے'۔
بل گیٹس نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کووڈ 19 سے متاثر کیسے ہوئے مگر انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہم سب کو دوبارہ کبھی کسی وبا کا سامنا نہ ہو۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -