وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف کی نواز شریف سے پہلی ملاقات

وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف کی نواز شریف سے پہلی ملاقات
وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف کی نواز شریف سے پہلی ملاقات

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن پہنچ گئے۔

ن لیگ کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ایک تصویر میں شہباز شریف کو اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے جھک کر گلے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔لندن میں ن لیگ کا اہم اجلاس آج طے ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ وفاقی وزراء احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور خرم دستگیر بھی لندن پہنچے ہیں۔

مزید :

قومی -