"ایسے فیصلوں سے ادارے تباہ ہوجاتے ہیں" الیکشن کمیشن کے فیصلے پر فواد چوہدری کا رد عمل آگیا

"ایسے فیصلوں سے ادارے تباہ ہوجاتے ہیں" الیکشن کمیشن کے فیصلے پر فواد چوہدری ...
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے منحرف ارکان کو نا اہل قرار دینے کا ریفرنس مسترد کیے جانے پر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایسے فیصلوں سے ادارے تباہ ہوجاتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا "جس طرح کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے آج کیا ایسے فیصلوں سےادارے تباہ و برباد ہو جاتے ہیں ،جو ممبران سندھ ہاؤس میں(ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی میٹنگز میں شریک ہو رہے ہیں،  اپنے وزیر اعظم اور پارٹی چیئرمین کیخلاف سازشوں کا کلیدی حصہ ہیں الیکشن کمیشن کہتا ہے نہیں وہ تحریک انصاف کا ہی حصہ ہیں۔"

 خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی جانب سے اپنے 20 منحرف ارکان قومی اسمبلی کو  نا اہل قرار دلوانے کیلئے دائر کیا گیا ریفرنس مسترد کردیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -