" ن لیگ اور پی پی میں پہلا اختلاف سامنے آرہاہے" غریدہ فاروقی کا دعویٰ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں اختلاف پیدا ہوگیا ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا حکومت سازی کےبعدبظاہر ن لیگ اورپی پی میں پہلا اختلاف سامنےآرہاہے۔حکومت کے گھمبیر معاملات اورزیادہ بوجھ اٹھائےجانے کی صورتحال کےپیشِ نظر ن لیگ جلدالیکشن کی سوچ کی طرف گامزن ہے ۔ لندن اجلاس ایجنڈے کے حوالے سےیہی خبر آ رہی تھی۔ پھر خواجہ آصف کا بیان آگیا جواباً فوراً زرداری صاحب کی پریس کانفرنس آگئی۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں اپنے بھائی نواز شریف سے ملاقات کرنے کیلئے پہنچ چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ لندن میں اس اہم ترین ملاقات میں قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہوسکتا ہے۔
حکومت سازی کےبعدبظاہر ن لیگ/پی پی میں پہلا اختلاف سامنےآرہاہے۔حکومت کے گھمبیر معاملات اورزیادہ بوجھ اٹھائےجانیکی صورتحال کےپیشِ نظر ن لیگ جلدالیکشن کی سوچ کیطرف گامزن۔یہی خبر آ رہی تھی لندن اجلاس ایجنڈے کے حوالے سے۔ پھر خواجہ آصف کا بیان۔ جواباً فوراً زرداری صاحب کی پریس کانفرنس۔
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) May 11, 2022