"عزت سے کھیلنے ، خبر بنا کر چسکے لینے والوں" کیلئے عامر لیاقت نے پیغام جاری کردیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپنی اہلیہ کی جانب سے جاری کی جانے والی نازیبا ویڈیوز کو پھیلانے والوں کیلئے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پیغام جاری کردیا۔
اپنے بیان میں عامر لیاقت کا کہنا تھا "یقین کامل کےساتھ عزت سے کھیلنے اسے خبر بنا کر چسکے لینے والوں کے تمام معاملات اس کے سپرد کرتا ہوں جسے اونگھ آتی ہے نا نیند، جو سرسراہٹوں کوسُن لیتا ہے اور جسے بنی اسرائیل کے اس بندے کی ذلت بھی گوارا نہ تھی جواسی کا منکر تھا اور سیدنا موسی کے پاس چھپا تھا، میں عدل نہیں فصل مانگتا ہوں۔"
عامر لیاقت نے مزید کہا "جو حواس باختہ لڑکی کی جانب سے مبینہ ویڈیو پر شو، پروگرامز کررہے اور خبریں بنارہے ہیں ،انتظار کریں گرفت شدید ہوگی اور مزید ہوگی ،طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے ،عکس پہ نہ اتراؤ۔۔آئینہ ہمارا ہے۔۔ کچھ حاسدکچھ دشمن اورکچھ شکست کے مارے ہیں ۔۔ عامرلیاقت واپس آئے گا ان شا اللہ۔"
جو حواس باختہ لڑکی کی جانب سے مبینہ ویڈیو پر شو، پروگرامز کررہے اور خبریں بنارہے ہیں ،انتظار کریں گرفت شدید ہوگی اور مزید ہوگی ،طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے ،عکس پہ نہ اتراؤ۔۔آئینہ ہمارا ہے۔۔
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 11, 2022
کچھ حاسدکچھ دشمن اورکچھ شکست کے مارے ہیں ۔۔ عامرلیاقت واپس آئے گا ان شا اللہ