بھارت میں چار پولیس اہلکاروں کی کاروباری شخص کے ساتھ ڈکیتی، کتنے کروڑ لوٹے؟ ہنگامہ برپا ہوگیا

بھارت میں چار پولیس اہلکاروں کی کاروباری شخص کے ساتھ ڈکیتی، کتنے کروڑ لوٹے؟ ...
بھارت میں چار پولیس اہلکاروں کی کاروباری شخص کے ساتھ ڈکیتی، کتنے کروڑ لوٹے؟ ہنگامہ برپا ہوگیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں قانون کے رکھوالے ہی ڈکیت بن گئے۔ ریاست مہاراشٹر کے شہرتھانے میں چار پولیس والوں نے ایک کاروباری شخص سے چھ کروڑ روپے لوٹ لیے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق مہاراشٹر کے وزیرداخلہ دلیپ والسے پٹیل اور ٹھانے پولیس کمشنر جگجیت سنگھ کو کی گئی شکایت میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے فیضل میمن نامی کاروباری شخص کے گھر سے 30کروڑ روپے برآمد کیے تھے۔ 

فیضل میمن نے جب ثابت کر دیا کہ یہ رقم اس کی جائز کمائی کی تھی اور رقم واپس مانگی تو پولیس والوں نے صرف24کروڑ روپے واپس کیے۔ وزیرداخلہ اور پولیس کمشنر کو شیخ ابراہیم پاشا نامی شخص کی طرف سے درخواست بھیجی گئی ہے جس پر چاروں پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -