آسٹریلیا کی ٹرک ڈرائیور لڑکی نے ملازمت سے متعلق ایسا انکشاف کردیاکہ پوری دنیا کو رشک میں مبتلا کر دیا

آسٹریلیا کی ٹرک ڈرائیور لڑکی نے ملازمت سے متعلق ایسا انکشاف کردیاکہ پوری ...
آسٹریلیا کی ٹرک ڈرائیور لڑکی نے ملازمت سے متعلق ایسا انکشاف کردیاکہ پوری دنیا کو رشک میں مبتلا کر دیا
سورس: Tiktok.com/@the_salty_pinup

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کی ایک ٹرک ڈرائیور لڑکی نے اپنی ملازمت کے متعلق کچھ ایسا انکشاف کیا ہے کہ پوری دنیا کو رشک میں مبتلا کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق آسٹریلوی شہر پرتھ کی رہائشی اس ایشلے نامی خوبرو لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ کوئلے کی کان میں ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کرتی ہے جہاں اس کی تنخواہ اتنی زیادہ ہے کہ وہ 6ماہ ملازمت کرتی ہے اور اگلے 6ماہ چھٹیاں کرکے زندگی سے لطف اندوز ہوتی ہے۔

ایشلے نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ اسے ٹرک ڈرائیور کی اس ملازمت سے ساڑھے 43ڈالر فی گھنٹہ معاوضہ ملتا ہے اور وہ 6ماہ میں 1لاکھ 10ہزار آسٹریلوی ڈالر (تقریباً1کروڑ 47لاکھ روپے) کما لیتی ہے۔ چنانچہ 6ماہ کام کرنے کے بعد وہ اگلا آدھا سال چھٹیاں کرتی ہے اور سیاحتی مقامات پر لگژری چھٹیوں سے لطف اندوز ہوتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -