چینی کمپنی شینگن نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، کون سی کار کتنی مہنگی ہوئی؟

چینی کمپنی شینگن نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، کون سی کار کتنی ...
چینی کمپنی شینگن نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، کون سی کار کتنی مہنگی ہوئی؟

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹویوٹا، سوزوکی اور ہنڈا کے بعد چینی کار ساز کمپنی شینگن نے اپنی ایلسوین اور اوشن ایکس 7گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کمپنی کی طرف سے ایلسوین ایم ٹی کمفرٹ کی قیمت میں 1لاکھ 25ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس ماڈل کی نئی قیمت 28لاکھ 94ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح ایلسوین ڈی سی ٹی کمفرٹ کی قیمت 1لاکھ 25ہزار روپے اضافے سے 31لاکھ 49ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے،۔

ایلسوین ڈی سی ٹی لومیئر کی قیمت میں بھی سوالاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس کی قیمت 33لاکھ 44ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اوشن ایکس 7کمفرٹ کی قیمت میں 3لاکھ روپے اور اوشن ایکس 7فیوچر سینس کی قیمت میں 4لاکھ روپے اضافہ کیا گیا ہے جس سے ان دونوں ماڈلز کی قیمت بالترتیب ساڑھے 60لاکھ روپے اور ساڑھے 63لاکھ روپے ہو گئی ہے۔ گاڑیوں کی قیمتوں میں کیے گئے اس اضافے کا اطلاق 9مئی سے ہو گا۔

مزید :

بزنس -