وہ ملک جس کی جیل میں دو گینگز کی لڑائی میں 43 افراد ہلاک ہوگئے

وہ ملک جس کی جیل میں دو گینگز کی لڑائی میں 43 افراد ہلاک ہوگئے
وہ ملک جس کی جیل میں دو گینگز کی لڑائی میں 43 افراد ہلاک ہوگئے

  

کوئٹو(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور کی ایک جیل میں قید دو متحارب گینگز کے کارندوں میں خونریز لڑائی میں 43لوگ لقمہ اجل بن گئے۔ میل آن لائن کے مطابق ایکواڈور کے شہر سینٹوڈومنگو کی جیل میں پیر کے روز دونوں گروپوں میں مڈبھیڑ ہوئی، جس میں فریقین نے ایک دوسرے پر چھریوں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا اورجیل میں خون کی ندیاں بہا دیں۔

رپورٹ کے مطابق جیل میں ہونے والے ان خونریز دنگوں کے دوران 100سے زائد قیدی جیل سے فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو گئے، جن میں سے اکثر کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایکواڈور کی جیلوں میں اس طرح کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ گزشتہ سال بھی ایکواڈور کے شہر گوایاکل کی جیل میں دو متحارب گروپوں کے درمیان لڑائی ہوئی تھی جس میں 29لوگ موت کے گھاٹ اتر گئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -