کپتان بابر اعظم اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے بڑا قدم اٹھالیا

کپتان بابر اعظم اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافے ...
کپتان بابر اعظم اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے بڑا قدم اٹھالیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کوکھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافے کی تجویز پیش کر دی۔ ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق گزشتہ روز پی سی بی نے بابر اعظم، ثقلین مشتاق اور دیگر آفیشلز کے ساتھ میٹنگ کی جس میں نئے سنٹرل کنٹریکٹس کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹس کی مدت 30جون کو ختم ہونے جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم اور ثقلین مشتاق نے اس میٹنگ کے دوران کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافے کی تجویز کے علاوہ کرکٹرز کے پوٹینشل اور مستقل کی منصوبہ بندی کے بارے میں بھی پی سی بی حکام کو آگاہ کیا۔ 

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے نئے کنٹریکٹس کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی تاہم نئے سنٹرل کنٹریکٹس کے ساتھ کھلاڑیوں کی فہرست یکم جولائی تک جاری کیے جانے کی توقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے کنٹریکٹس میں کئی بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں اور کئی سپرسٹارز کے کنٹریکٹ ممکنہ طور پر ختم ہونے جا رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -