"میرا کوئی ٹوئٹر یا فیس بک اکاؤنٹ نہیں ہے" سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے واضح کردیا

"میرا کوئی ٹوئٹر یا فیس بک اکاؤنٹ نہیں ہے" سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے واضح ...
سورس: File

  

اسلام  آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ان کا کوئی فیس بک یا ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق جسٹس (ر) ثاقب نثار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بعض لوگ ان کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا کر ٹویٹس کر رہے ہیں، ان کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے ٹوئٹر کو شکایت بھجوا دی ہے۔ اس کے علاوہ وہ اپنے نام سے ٹویٹس کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کریں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -